حماس کی جوابی کارروائی ، اسرائیلی فوج کی چار گاڑیوں، بشمول ایک ٹینک تباہ

حماس کی جوابی کارروائی ، اسرائیلی فوج کی چار گاڑیوں، بشمول ایک ٹینک تباہ

تل ابیب : فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے شمالی غزہ کے جبالیہ علاقے میں ایک کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی چار گاڑیوں، بشمول ایک ٹینک، کو تباہ کر دیا۔

دوسری جانب، اسرائیل نے بیروت کے ہریری ہسپتال کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار شہری ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔

غزہ میں بمباری کے باعث مزید 41 فلسطینی شہید ہوئے، اور جبالیہ میں بھی 33 افراد نشانہ بنے۔ حماس نے جبالیہ میں جواب دیتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 18 دن سے جاری محاصرے کے دوران سینکڑوں فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جنوری میں اسرائیل نے شمالی غزہ اور جبالیہ میں حماس کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن اب دوبارہ ان علاقوں کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو خدشہ ہے کہ اسرائیل کا مقصد ان علاقوں سے فلسطینیوں کو نکالنا ہے۔ اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 42,600 سے زائد فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ تقریباً 99,800 افراد زخمی ہیں۔

مصنف کے بارے میں