محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

10:24 AM, 23 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، لیکن بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور بارش کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، لیکن باقی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

پنجاب میں راولپنڈی، مری، چکوال، اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں صبح کے وقت سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ سندھ میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے پشاور، سوات، اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں