اسلام آباد : آئی ایم ایف نے 2024 کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال پاکستان کی معیشت 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کر سکتی ہے،البتہ پچھلے مالی سال یہ شرح 2.4 فیصد تھی۔
بے روزگاری کی شرح میں بھی بہتری کی توقع ہے، جو 7.5 فیصد تک کم ہو سکتی ہے، جبکہ پچھلے سال یہ شرح 8 فیصد تھی۔ اسی طرح، مہنگائی میں بھی کمی کا امکان ہے، اور یہ 9.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو پچھلے سال 23.4 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اس سال منفی 0.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ پچھلے مالی سال میں یہ خسارہ منفی 0.2 فیصد تھا۔