جسٹس یحییٰ آفریدی کون ؟ نامزد چیف جسٹس کےکیرئیر پر ایک نظر

09:56 AM, 23 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو  نئے  چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کر دیا ہے۔

 جسٹس یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965 کو ڈیرہ غازی خان، خیبر پختونخوا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے معاشیات کی ڈگری لی۔

قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، جسٹس آفریدی نے کیمبرج یونیورسٹی کے جیزس کالج سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے قانونی کیریئر کا آغاز 1990 میں کیا اور 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ وہ خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی رہے۔

2010 میں انہیں پشاور ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا اور 2016 میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے۔ 2018 میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے، اور اپنے کیریئر میں مختلف اہم مقدمات کی سماعت کی، جن میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس بھی شامل ہے۔

اب، 59 سالہ جسٹس یحییٰ آفریدی، 26 اکتوبر کو حلف اٹھا کر پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس بن جائیں گے۔

مزیدخبریں