اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، اور وہ 26 اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ان کی تعیناتی تین سال کے لیے ہوگی۔ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 175 اے(3)، 177 اور 179 کے تحت کیا گیا ہے۔
یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا انتخاب پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے، روایتی طور پر سپریم کورٹ کے سب سے سینیئر جج کو چیف جسٹس بنایا جاتا تھا۔
اس تبدیلی کی وجہ سے، جسٹس یحییٰ آفریدی کو 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے لیے منتخب کیا گیا، جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔