شیخ رشید کو سینے میں درد کی شکایت،کل تک انڈر آبزرویشن رکھا جائےگا

11:49 PM, 23 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : شیخ رشید کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی ہے۔ ان کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیاگیاہے۔  سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو سینے میں درد کی شکایت پر امراض دل کے آر آئی سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے ذرائع نے بتایا شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر آر آئی سی ہسپتال لایا گیا جہاں شیخ رشید کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے دل اور خون کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے۔ شیخ رشید کل تک ہسپتال میں انڈر آبزرویشن رکھا جائے گا،  شیخ رشید کا کل معائنہ کرکے ڈاکٹر حتمی رائے قائم کرسکیں گے۔

مزیدخبریں