انتخابات کی شفافیت کے لئے عالمی مبصرین کو رسائی دی جائے گی:الیکشن کمیشن کا  اوپن ڈور پالیسی اپنانے کا فیصلہ

11:41 PM, 23 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اوپن ڈور پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں عالمی مبصرین کو مدعو کرنے کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں عام انتخابات میں عالمی مبصرین کو اجازت دینے کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کے لئے عالمی مبصرین کو رسائی دی جائے گی اور ہرممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلہ میں کہا گیاکہ وزارت خارجہ اس سلسلہ میں اپنے سفارتی مشنز سے ایک ہفتہ میں کام مکمل کرے، پاکستان آنے کے خواہشمند مبصرین کو ایک ہفتہ میں ویزا دیا جائے۔ وزارت داخلہ اور دیگر ادارے عالمی مبصرین کی سکیورٹی یقینی بنائیں، سکیورٹی سے متعلق تمام امور کو دو ہفتوں میں مکمل کیا جائے۔


ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ عالمی مبصرین کے کیمرے اور ضروری سامان کو کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دے۔الیکشن کمیشن نے صورتحال کے حوالے سے ایکشن کمیٹی بنا دی، کمیٹی ہر 15 روز بعد اجلاس کر کے صورتحال کا جائزہ لے گی۔

مزیدخبریں