ٹریفک حادثہ کیسے ہوا، دبئی  پولیس اے آئی کی مدد لے گی

11:17 PM, 23 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی: ٹریفک کا حادثہ کیسے ہوا اس کا پتہ چلانے کے لیے اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد لی جائے گی۔ دبئی پولیس  کانظام حادثات کا پتہ لگائے گااور رپورٹ تیار کرے گاکہ تاکہ حادثے کا علم ہوسکے۔  دبئی پولیس نے اس حوالے سے ایک میکانزم متعارف کیا ہے جو آے آئی کی مدد سےٹریفک حادثات کی وجوہات جان سکے گا ۔

ڈرائیور رپورٹ جمع کرائے گا اس کے بعد  آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد لی   جائے گی۔ دبئی پولیس کا نظام فیصلہ کرے گا کہ سڑک کے معمولی واقعات میں کون ذمہ دار اور متاثرہ فریق ہے۔

 مصنوعی ذہانت سے چلنے والا سول ڈیفنس ریڈینس روم دبئی میں کھل گیا ہے۔نیا طریقہ کار معمولی حادثات کا تجزیہ کرتا ہے اور انسانی مداخلت کے بغیر ڈرائیوروں کو فوری طور پر رپورٹ جاری کرتا ہے۔ اسے دبئی پولیس ایپ اور ویب سائٹ پر دستیاب  معمولی حادثے کی رپورٹنگ سروس کے حصے کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

فی الحال، ڈرائیور حادثے کی تفصیلات جمع کراتے ہیں، جس کے بعد ایک پولیس افسر اس کا جائزہ لیتا ہے جو بعد میں ملوث فریقین کو رپورٹ بھیجتا ہے۔ مستقبل میں، رپورٹ کا اجرا کسی پولیس افسر کو واپس کیے بغیر کیا جائے گا، بلکہ حادثے کے AI تجزیہ کے ذریعے اور رپورٹ دونوں فریقوں کو بھیجی جائے گی۔

مزیدخبریں