تعلیم آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر 

06:50 PM, 23 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر   نے  نسٹ کے سالانہ کانووکیشن میں شرکت  کی۔   آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کو اعزازات دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین نسٹ بورڈ آف گورنرز  اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے۔

 انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آج طلباء کی زندگیوں میں ایک نئے باب کا آغاز ہے جو ایک اہم تبدیلی کی نوید دیتا ہے جو زیادہ ذمہ داری کا متقاضی ہے۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ اس نئی ذمہ داری کو ان کی شخصیت اور آگے کے سفر میں انتخاب سے ظاہر ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں