نئی دہلی: بھارت کے جادوئی سپنر بشن سنگھ بیدی چل بسے ۔ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر بشن سنگھ بیدی 77 سال کی عمر میں چل بسے ۔وہ طویل عرصے سے بیمار تھے ،گزشتہ سالوں میں ان کی کچھ سرجریاں بھی ہوئیں۔بشن سنگھ بیدی نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1966 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا اور اپنا آخری ٹیسٹ 1979 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
سابق آف سپنر بشن سنگھ بیدی نے 67 ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 266 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ بشن سنگھ بیدی نے 22 ٹیسٹ میچز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی نے گزشتہ سال کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا۔ بشن سنگھ بیدی نے کرتار پور پہنچ کر پاکستان کے سابق کپتان انتخاب عالم اور شفقت رانا سے ملاقات بھی کی تھی۔ ان کی جادوگر باؤلنگ کی وجہ سے بھارت نے 1975 کے ورلڈ کپ میں مشرقی افریقہ کو 120 رنز تک محدود کردیا تھا۔
لیجنڈری سپینر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد باؤلر کوچ کی حیثیت سے بھارت کو کئی بہترین سپنرز دیے۔ بھارتی کرکٹرز، کرکٹ بورڈ اور مداحوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔
وہ بھارتی ٹیم کی بری کارکردگی کے سخت ناقد تھے اور خامیوں کی نشاندہی میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے تھے اور نہ ہی اپنے الفاظ واپس لیتے تھے یہی وجہ ہے انھیں بھارتی کرکٹ بورڈ میں اہلیت کے باوجود کبھی جگہ نہ مل سکی۔
The BCCI mourns the sad demise of former India Test Captain and legendary spinner, Bishan Singh Bedi.
— BCCI (@BCCI) October 23, 2023
Our thoughts and prayers are with his family and fans in these tough times.
May his soul rest in peace ???? pic.twitter.com/oYdJU0cBCV