چنئی : پاکستان کا ڈو اینڈ ڈائی میچ میں افغانستان کو فتح کیلئے 283 رنز کا ہدف 

05:19 PM, 23 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

چنئی : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم  میچ میں  پاکستان نےافغانستان کو جیت کے لیے283رنز کا  ہدف دے دیا ہے۔ گرین شرٹس   مقرہ اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر282رنز بنائے۔ 

بھارت کے شہر چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں اوپنرز نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 56 رنز بنائے اور امام الحق 22 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق اور بابراعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ٹیم اسکور 22 اوورز میں 110 رنز تک پہنچایا، اس دوران عبداللہ نے نصف سنچری بھی مکمل کرلی۔

محمد رضوان بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 8 رنز بنا کر نور احمد کی وکٹ بن گئے۔ پاکستان کی 3 وکٹیں 120 رنز پر گر چکی تھیں اور اس موقع پر سعود شکیل بیٹنگ کے لیے آئے اور کپتان کے ساتھ ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم رواں ورلڈ کپ میں ہونے والی جارحانہ بیٹنگ سے دونوں بلے باز قاصر رہے۔

سعود شکیل کی اننگز 34 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 25 رنز تک محدود رہی اور 34ویں اوور کی آخری گیند پر محمد نبی کی گیند پر راشد خان کی وکٹ بنے اور اس وقت 163 رنز بن چکے تھے۔بابراعظم نے ایک روزہ کیریئر میں اپنی 30 ویں نصف سنچری مکمل کی۔

کپتان بابراعظم نے سست رفتار بیٹنگ کی تاہم 40 اوورز میں ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرکے نور احمد کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 92 گیندوں کا سامنا کرکے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رنز بنائے۔

آخری اوورز میں شاداب خان اور افتخار احمد نے جارحانہ بلے بازی کی۔ دونوں نے 40، 40 رنزک ی اننگز کھیلی  اور50اوورز میں پویلین لوٹ گئے۔  افغان  اسپنر     نور احمد نے تین  پاکستانی بلے بازوں  کو پو یلین کی راہ دیکھائی

مزیدخبریں