لیول پلیئنگ فیلڈ پر شور کرنے والے 2018 کو یاد رکھیں: نگران وزیر اعظم 

03:37 PM, 23 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ اگر ایک جماعت کو جتوانے کا نام ہے تو میں کچھ نہیں کرسکتا۔  لیول پلیئنگ فیلڈپرشورڈالنےوالے2018کویادرکھیں۔

اسلام آباد میں چین کے دورہ کے بعد نیوز کانفرنس میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کااعلان جلدہوگا پھر ہم ووٹ ڈالنے جائیں گے۔  آپ کا حق آپ کا اختیار ہے۔  جلدانتخابی شیڈول کااعلان ہوجائےگا۔ 

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی افغان واپس جائیں اور اپنی حکومت سے پاسپورٹ لیکرواپس آئیں۔  چین نےمسئلہ کشمیرپرپاکستانی موقف کی تائیدکی۔  دورہ چین کےدوران 20معاہدوں پردستخط ہوئے۔ 

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں نجی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔  پاکستان سی پیک کاتسلسل جاری رکھنےکیلئےپرعزم ہے۔ چینی قیادت سےملاقاتیں نتیجہ خیزرہیں۔ 

مزیدخبریں