نئی دہلی: ایک باپ نے طلاق کے بعد گھر جاتے ہوئے اپنی بیٹی کے لیے 'بارات' کا اہتمام کرکے دقیانوسی تصور کو توڑ دیا۔ والد نے اپنی بیٹی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اس کے سسرال والے کچھ غلط کریں تو اس کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنا چاہیے۔
بھارت میں طلاق ہونے پر باپ نے بیٹی کو گھر واپس لانے کےلیے بڑی ہی پروقار تقریب کا اہتمام کیا جہاں والد بیٹی کو بارات کے ساتھ گھر واپس لے آئے۔
بیٹی کے والد کی جانب سے اس واقعے کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی جس کمیں والد نے لکھا کہ جب آپ کی بیٹی کی شادی بہت دھوم دھام سے کی جائے اور اگر میاں اور گھر والے کچھ غلط کریں تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں۔
بھارتی شہری کی بیٹی کی طلاق کے بعد اس کی سسرال سے اپنے گھر واپس لانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد نے بیٹی کو گھر لے جانے کےلیے ڈھول باجے کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا۔ خاتون کے گھر والے خوشی سے اس کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اور پٹاخے پھوڑ رہے ہیں، جبکہ اس دوران ایک خاتون جو ممکنہ طور پر مطلقہ کی والدہ ہیں، اپنی بیٹی کو گلے لگاتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔
علاوہ ازیں لڑکی کے باپ کے ساتھ آئے ہوئے لوگوں میں شامل پورا خاندان ایک بارات کی طرح گلیوں میں مزے سے گھوم رہا ہے۔
باپ کی جانب سے اپنے لیے کیے گئے اس اقدام پر طلاق یافتہ بیٹی بھی بہت خوش نظر آرہی ہے اور اپنا سامان اٹھائے ہوئے ان کے ساتھ خوشی خوشی واپسی جارہی ہے۔
صارفین کی جانب سے بیٹی کو سپورٹ کرنے کےلیے والد کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے، اور لوگ ان کی پوسٹ پر حوصلہ افزاء تبصرے کر رہے ہیں۔