اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کیس  میں بری

02:32 PM, 23 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد  نے سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کیس  میں بری کر دیا۔ 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر  نےمحفوظ فیصلہ سنادیا۔

 نیب پراسکیوٹر کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کروا گیا کہ اسحاق ڈار کےخلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں اس لیے کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے۔ 

تحریری جواب میں نیب نے کہا کہ  اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں۔ 


نیب پراسکیوٹر افضل قریشی نے تحرییر جواب میں کہا کہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں، عدالت فیصلہ سنا دے۔

مزیدخبریں