پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈکس 51 ہزار کی سطح عبور کر گیا

11:47 AM, 23 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:  کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں زبردست اضافے  کا رجحان رہا، 484پوائنٹس کے اضافے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 51 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، تیزی کے باعث  ساڑھے چھے سال بعد 100 انڈیکس 540 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 272 پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 366 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 50 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مئی 2017 کے بعد 100 انڈیکس دوبارہ 51 ہزار تک پہنچا ہے۔

100 انڈیکس کی تاریخی بلند سطح 52876 ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا  ہو گیا جس کے بعدانٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ 

گزشتہ کاروباری ہفتےکے اختتام پر  ڈالر 278 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں