چنئی: انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 22واں میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے دوپہر ڈیڑھ بجے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنئی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے، پاکستانی ٹیم فلحال پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں نمبر پر ہے اور انہیں ٹاپ 4 میں اپنی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا ہوگا۔ اسی طرح افغانستان کےلیے بھی یہ میچ جیتنا اتنا ہی ضروری ہے۔
یہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا پانچواں میچ ہوگا۔ ورلڈ کپ 2023کے سٹینڈنگ ٹیبل میں پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور افغانستان دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔
ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی اور ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں شکست دی۔ اپنے تیسرے اور چوتھے میچ میں پاکستان کو بالترتیب بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں 7 وکٹوں اور 62 رنز سے شکست ہوئی۔
دوسری جانب ایونٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں افغانستان کو بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے میچ میں، افغانستان نے حیرت انگیز اننگز کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دی لیکن اگلے ہی میچ میں افغان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں149 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان اور افغانستان اب تک 7 ون ڈے میچز میں آمنے سامنے آ چکے ہیں جن میں سے تمام پاکستان نے جیتے ہیں۔
چنئی میں موسم کی صورتحال دھندلا رہنے والی ہے۔ موسم بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق چنئی میں دن اور رات کے وقت بارش کا 1 فیصد امکان ہے۔ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ممکنہ پلیئنگ الیون
پاکستان
عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، محمد نواز/شاداب خان، افتخار احمد، اسامہ میر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف
افغانستان
رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی