بیجنگ : چین کے صدر شی جن پنگ مسلسل تیسری بار کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری کو شاندارخراج تحسین ہے۔