اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے بطور وزیر اعظم کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے اور بیورو کریسی میری کسی بات پر عمل نہیں کرتی۔ پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔
نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ بطور وزیراعظم تمام فیصلوں کا اختیار نہیں رکھتا۔ بیوروکریسی چلنے نہیں دے رہی ۔
وزیر اعظم کے خطاب پر مولانا فضل الرحمن نے سوال کیا کہ حکومت کن کے ہاتھوں مجبور ہے اور کون اسے کام نہیں کرنے دے رہے ؟ اس پر ویڈیو لنک پر موجود پی ایم ایل این کے قائد نواز شریف نے کہا کہ حکومت ان قوتوں کے ہاتھوں مجبور ہےجو جمہوری حکومتوں کو کام نہیں کرنے دیتی۔
https://publish.twitter.com/?query=https%3A%2F%2Ftwitter.com%2FAbdullahMomandJ%2Fstatus%2F1584195038036516865&widget=Tweet
اتحادیوں نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تقرری پر بھی سوالات اٹھائے ان کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری پر بھتہ خوری کے الزامات ہے وہ کس طرح گورنر منتخب ہوئے؟اس پر حکومت کا کہنا تھاکہ ان کی تقرری ہماری منظوری سے نہیں ہوئی۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ عدلیہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ختم کردے گی لہٰذا وقت آگیا ہے کہ عدلیہ پر دباؤڈالا جائے۔