عمران خان کو نااہل کیوں کیا؟ پی ٹی آئی عہدیدار کی چیف الیکشن کمشنر کو قتل کرنے کی دھمکی 

عمران خان کو نااہل کیوں کیا؟ پی ٹی آئی عہدیدار کی چیف الیکشن کمشنر کو قتل کرنے کی دھمکی 
سورس: File

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار کی طرف سے مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے کے بعد اب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو بھی قتل کی دھمکی دے دی گئی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پی ٹی آئی مریدکے کے رہنما خرم کہتے ہیں کہ میں عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب آیا ہے اور ایک دو دن تک واپس پاکستان آ رہا ہوں۔ 

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے میرا پیغام ہے کہ وہ پاکستان کیا دنیا کے جس مرضی ملک میں چلا جائے میں نہ صرف اسے قتل کروں گا بلکہ اس کی فیملی کو بھی ماردوں گا۔ 

مصنف کے بارے میں