آئی سی سی نے کپتان بابر اعظم کو بادشاہ قرار دیدیا

10:10 AM, 23 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

سڈنی: پاک بھارت میچ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کپتان بابر اعظم کو اہم خطاب سے نوازا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر آئی سی سی نے بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کو کرکٹ کی دنیا کا بادشاہ کہا گیا ہے ۔ اس تصویر کے کیپشن میں آئی سی سی نے سوال کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بابر کی کپتانی میں پاکستان کیسا فارم کرے گا ؟ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر پر صارفین کافی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میلبرن میں ہوگا ۔ میچ کے لیے تمام ٹکٹس کئی دن پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں ۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کہتے ہیں سو فی صد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی میچ ونر ہے ۔

گرین شرٹس نے پلیئنگ الیون کو فائنل کرلیا ہے ، فخر زمان پہلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔ میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے ۔

مزیدخبریں