تحریک عدم اعتماد سے قبل وزیر اعلیٰ جام کمال کو اسلام آباد سے بڑی پیشکش 

11:35 PM, 23 Oct, 2021

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قسمت کا فیصلہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے ہی آج ہونے کا قوی امکان ہے جس میںجام کمال کو مرکز میں اہم عہدہ دے کر استعفی دینے پر قائل کرنے کی کوشش آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز   کےمطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے اقتدار کا فیصلہ پیر کی بجائے اتوارکو ہونے کا قومی امکان ہے ،وزیراعلی جام کمال  کی مخالفت میں اراکین کی تعداد بڑھنے کے بعد حکومت نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے جام کمال کو مرکز میں اہم عہدہ دینے کی لالچ دیدی اس پیکج کیلئے وفاقی حکومت کے نمائندے پرویز خٹک کوئٹہ میں موجود ہیں ۔

دوسری طر ف 4 مبینہ لاپتہ ایم پی ایز کی اسلام آباد سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے طیارے میں کوئٹہ واپسی بھی ایک معمہ بن چکی ہے ،ہر بندہ یہ سوال کر رہا ہے کہ آخر ناراض اراکین کا یہ وفد کسی اور کے اشارے پر کام اور طیارہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا استعمال کر رہے ہیں کیونکہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے میں سہولت وزیر اعلیٰ بلوچستان کے طیارے نے دی لیکن کوئٹہ پہنچنے پر یہ تمام ارکان میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر حاضری دے رہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے اتوار کے روز صورتحال واضح ہو جائے گی کہ آخر اسلام آباد میں بلوچستان کے مستقبل کے حوالے سے کونسے اہم فیصلے کیے گئے ہیں ،دوسری طرف مصالحتی کمیٹی نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ جام کمال کومستعفی ہونے اور وفاق میں اہم عہدے کی پیشکش کر دی ہے ۔

مزیدخبریں