پٹرول بحران کیلئے ہو جائیں تیار ،پمپس بند کرنے کا اعلان

09:36 PM, 23 Oct, 2021

لاہور :پٹرول مہنگا ہونے کے بعد اب عوام کیلئے نایاب بھی ہونے جا رہا ہے ،پاکستان پٹرولیم ڈیلز ایسو سی ایشن نے ڈیلرز مارجن نہ بڑھانے پر ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اب عوام کیلئے مہنگا ترین پٹرول بھی نایاب ہونے کا خطرہ منڈلانے لگاہے ،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دھمکی سامنے آنے کے بعد عوام کیلئے مہنگا پٹرول بھی دستیاب نہیں ہوگا ۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مارجن کا خیال نہ رکھا گیا تو 5 نومبر سے ملک بھر کے پٹرول پمپ بند کر دئیے جائینگے ۔

آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلز ز مارجن 8 روپے فی لیٹر کیا جائے ،اس وقت پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہے ،ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ہمارے اخراجات 100 فیصد بڑھ گئے ہیں ،حکومت نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے کو پورا نہیں کیا گیا ،انہوں نے کہا ہم نقصان پر کاروبار نہیں کر سکتے ۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے تو 5 نومبر کو ملک بھر کے پمپس بند کر دینگے ۔

مزیدخبریں