ن لیگ کے ایم پی اے نشاط ڈاھا انتقال کرگئے

08:20 PM, 23 Oct, 2021

خانیوال : مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاھا 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔نشاط احمد ڈاھا خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی تھے۔ 

نیو نیوز کے مطابق نشاط ڈاھا 2018 ء میں ن لیگ کی ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ انہوں نے بعد ازاں ن لیگ سے بغاوت کرتے ہوئے شریف برادران پر تنقید کی تھی ۔

نشاط ڈاھا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف مسلم لیگ ن کی پالیسی کے ساتھ نہیں ہے۔ 

نشاط ڈاھا 15 جنوری 1948 میں خانیوال میں پیدا ہوئے تھے ۔  2001 سے 2005 تک تحصیل ناظم رہے ۔ 2008 سے 2013 تک پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔ 

مزیدخبریں