لاہور:مذہبی جماعت کے لاہور سے اسلام آباد کی طرف مار چ کو روکنے کیلئے حکومت نے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے جی ٹی روڈ پر 12 فٹ چوڑے اور 12فٹ گہرے گڑھے کھو ددئیے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق حکومت نے مذہبی جماعت کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کیلئے اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کرد یا ،جی ٹی روڈ بند ہونے سے نہ صرف شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ لاہور اسلام آباد موٹر وے پر گاڑیوں کا سمندر اُمڈ آیا ہے ۔
کالعدم مذہبی جماعت کے مارچ کو روکنے کیلئے دریائے چناب کے قریب گڑھے کھود دئیے گئے ہیں ،ہمارے نمائندہ کے مطابق جی ٹی روڈ ٹول پلازہ کے قریب تقریبا 12 فٹ چوڑے اور 12 فٹ گہرے گڑھے کھودے گئے ہیں تاکہ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں حائل کی جا سکیں ۔