آرٹیکل 370 کے خاتمہ کےبعد امیت شاہ کی پہلی دفعہ کشمیر آمد 

06:52 PM, 23 Oct, 2021

سری نگر :آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ڈرے اور سہمے ہوئے انداز میں مقبوضہ کشمیر آمد ،پورا کشمیر سب جیل قرار دیدیا گیا ، بھارتی سیکورٹی فورسز کی  50 سے زائد اضافی کمپنیوں کو امیت شاہ کی حفاظت کیلئے تعینات کر دیا گیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کا جواز بنا کر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ  مقبوضہ کشمیر کے 3 روزہ دورے پر پہنچ گئے،امیت شاہ کی آمد پر سری نگر سمیت مختلف مقامات پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی  50 سے زائد اضافی کمپنیوں کو تعینات کردیا گیا ،جگہ جگہ ناکے لگادیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز تلاشی کے نام پر کشمیریوں کو روک کر موٹرسائیکلیں قبضے میں لینے لگیں ، پورے کشمیر میں اس وقت کرفیو جیسی صورتحال نافذ کر دی گئی ،سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ۔

مزیدخبریں