وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ،ننگے پیر جہاز سے باہر آئے 

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ،ننگے پیر جہاز سے باہر آئے 
سورس: فائل فوٹو

جدہ :وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے اور ماحول کے تحفظ سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر وہاں کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل  نے استقبال کیا،مدینہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم جب جہاز سے باہر آئے تو وہ  ننگے پیر تھے،وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں.

وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں  سعودی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے،وزیراعظم ماحول  کے تحفظ سے متعلق سربراہی کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے اور ترقی پذیر ممالک  میں ماحول کو درپیش چیلنجز پر اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔