بڑوں کے بعد اب بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی باری آئی تو ہر طرف یہ سوال اُٹھا یا جا رہا ہے کہ بچوں کیلئے سب سے زیادہ موثر او رمحفوظ کورونا ویکسین کونسی ہے ،ایسے میں امریکی دوا ساز کمپنی’’فائزر‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی تیارکردہ کورونا ویکسین بچوں کے لیے 91 فیصد تک موثر ہے۔
امریکی دوا ساز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین بچوں کیلئے سب سے زیادہ موثر اور محفوظ ہے ،جو 91 فیصد تک بچوں کیلئے موثر ہے ،انتظامیہ کا کہنا ہے ریگولیٹرز نے اجازت دی تو بچوں کو ویکسین لگانے کا سلسلہ نومبر میں شروع کر دینگے ۔
فائزر نے ویکسین کی چھوٹے سائز کی پیکنگ والی خوراک کو بچوں کے لیے محفوظ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کم مقدار کی ویکسین پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں میں کورونا انفیکشن کے اثرات روکنے میں تقریباً 91 فیصد موثر ہے۔انہوں نے کہا اگر ریگولیٹرز نے اجازت دے دی تو بچوں کو ویکسین دینے کا سلسلہ نومبر کے اوائل میں شروع ہو سکتا ہے ۔