اسلام آباد : نورمقدم قتل کیس میں گرفتار ایک اور ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی ، پچھلے دنوں عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کی والدہ کو بھی ضمانت پر رہا کردیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نورمقدم قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ایک اور ملوم کی ضمانت منظور کرلی ۔
جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا جس میں ملزم ظاہر جعفر کے باورچی جمیل کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔
یاد رہے کہ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو ملزم ظاہر جعفر نے 20 جولائی کی شام کو اسلام آباد میں اپنے گھر بلاکر قتل کر دیا تھا۔ملزم ظاہر جعفر نے نورمقدم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار چھر ےسے قتل کردیا ۔ ملزم نےنورمقدم کا تیز دھار چھرےسے گلا کاٹ کر سر دھڑ سے جدا کردیا تھا ۔
تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او محمد شاہد کے مطابق نور مقدم کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا تھا جبکہ ان کے والدین کی گرفتاری 25 جولائی کو عمل میں آئی تھی ۔