لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ الحمد للہ آج ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔
اپنی ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ یہ ویکسین 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے لگوائی ، جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے اور 3 کروڑ نے ایک ڈوز لگوائی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ انتہائی ضروری ہے کہ جو لوگ ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں ۔
الحمد للہ آج ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے. یہ ویکسین 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے لگوائی، جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے اور 3 کروڑ نے ایک ڈوز لگوائی ہے. انتہائی ضروری ہے کے جو لوگ ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 23, 2021
واضح رہے کہ پاکستان میں مہلک وائرس مزید 15 افراد کی جان لے گیا ہے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 552 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 39 ہزار 179 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ ایک ہزار 648 مریضوں کی حالت تشویشناک ۔
این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.4 فیصد رہی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ ، 67 ہزار ، 945 سے تجاوز کرچکی ہے ۔