کوئٹہ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک

10:15 PM, 23 Oct, 2020

کوئٹہ: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا دشت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مکان سے خودکش جیکٹیں، اسلحہ، دھماکہ خیز مواد بھی بھاری  مقدار میں برآمد کیا گیا۔

سی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے میں چار دہشت گرد جہنم واصل اور دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے قمردین کاریز کے علاقے میں کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں اور بارودی مواد کے ذخیرہ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ بارودی مواد میں 6 سے 8 کلوگرام وزنی بارودی مواد، 8 تیار بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگز اور ریمورٹ سے بھرا بیگ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے بارودی مواد کے ذخیرہ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق قبضہ میں لیا گیا بارودی مواد ممکنہ طور پر بلوچستان کے علاقے ژوب اور کوئٹہ میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال ہونا تھا۔

یہ بارودی مواد حال ہی میں افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا۔ برآمد کیے گئے بارودی مواد میں 6 سے 8 کلو گرام وزنی 8 تیار بارودی سرنگیں شامل تھیں جبکہ بارودی سرنگوں میں استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگز، ریمورٹ سے بھرا بیگ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں