الیکشن سمیت ہر چیز کیلئے تیار ہوں لیکن این آر او نہیں دونگا :وزیر اعظم عمران خان

08:20 PM, 23 Oct, 2020

 اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اپوزیشن کے سارے لوگ دشمن قوتوں سے ملے ہوئے ہیں اور جلسوں کے ذریعے فوج اور عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ وہ مجھ سے انہیں این آر او دینے کو کہیں، اپوزیشن والے پہلے میرے پیچھے پڑے تھے اب فوج کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ بھی جانا پڑا تو جائونگا ،اقتدار میں آنے کا مقصد اپنے منشور پر عمل درآمد ہوتا ہے ،ملک ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کے باعث قرضوں میں ڈوب چکاہے ،ہمارے سامنے بڑا چیلنج مقروض ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ،عمران خان نے واضح کیا کہ اپنے نظرئیے کیلئے اگر اقتدار چھوڑنا پڑے تو چھوڑ دینگے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا مسلم لیگ کاسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھاگا ہو ا ہے ،جب ان کے بچوں سے متعلق پوچھو تو یہ کہہ دیتے ہیں وہ تو برطانوی شہری ہیں ،مریم نواز خود کہا کرتی تھیں کہ ان کی بیرون ملک کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے،برٹش ورجن کے مطابق برطانیہ میں ان کی چاروں فلیٹس کی مالکن مریم نواز ہیں ، اس پر کوئی جواب نہیں آیا ،10 سال پہلے کہہ دیا تھا کہ کرپشن چھپانے کیلئے سارے بدعنوان اکھٹے ہونگے ۔انہوں نے کہا ان سب کو جانتا ہوں یہ کیا تھے اور کیا بن گئے ہیں ،اسحاق ڈار کو بھگانے والا کوئی اور نہیں اس وقت کا وزیر اعطم ہی تھا ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا اپوزیشن کی اس وقت ساری کوشش صرف بلیک میل کرنے کیلئے ہے ،ان لوگوں کی کوشش تھی کہ ملک کو ڈیفالٹ کریں تاکہ عمران خان چلا جائے ،آئی جی سندھ کے اغوا کا سن کر مجھے ہنسی آتی ہے،قوم سے کہتا ہوں ،یہ سارے لوگ دشمن لابی سے پوری طرح ملے ہوئے ہیں۔،انہوں نے کہا اسرائیل اور بھارت کی لابیاں امریکہ میں ایک ساتھ کام کرتی ہیں ،بھارتی میڈیا پروپگینڈا کر رہا ہے کہ پاکستان میںخانہ جنگی شروع ہو گئی ہے، چھوٹے موٹے مقدمے کر کے ان کو ہیرو بنا یا جا رہا ہے ،بھارتی میڈیا ہی نواز شریف کو ہیرو بنا رہا ہے ،ان تمام لوگوں کو ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان پر دبائو ڈالا جائے اور عمران خان حکومت چھوڑ دے یا ہمارا پیچھا چھوڑ دے ۔عمران خان نے کہا شہباز شریف نے بھی لندن سے واپس نہیں آنا تھا وہ عالمی وبا کی وجہ سے بھاگا بھاگا آگیا ،یہ ہی لوگ تھے جنہوں نے این آر او کیلئے فیٹیف معاملے پر بلیک میلنگ شروع کی ۔

 وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان تین حصوں میں ٹکڑے ہوں لیکن انہیں فوج سے ڈر ہے، ہمارے 20 فوجی شہید ہوئے، شیعہ سنی علما کو قتل کون کررہا ہے لیکن ہم 3 مہینوں سے تیار بیٹھے ہیں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ فوج اور عدلیہ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اپنی دولت اور کرپشن کو چھپایا جائے۔

مزیدخبریں