واشنگٹن : امریکہ نے ترکی پر بجلیاں گراتے ہوئے ترکی میں قائم اپنے سفارتخانے کو فوری طور پر کام کرنےسے روک دیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق امریکی سفارتخانے نے ویزوں کے اجرا پر فوری پابندی لگا دی ہے ۔ذرائع کےمطابق یہ پابندی ترکی میں تخریبی کاروائیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے ۔
وائٹ ہائوس کے جاری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی میں قائم امریکی سفارتخانہ کو کام کرنےسے روک دیا گیا ہے ،خفیہ رپورٹس کے مطابق انقرہ میں ممکنہ تخریبی کاروائیوں کے پیش نظر ویزہ سروس کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ترکی کی اپنے ہمسایہ ملک آذربائیجان کی حمایت میں بیانات کے بعد تخریب کار عناصر کی طرف سے حملوں کا شدید خطرہ ہے جس کے پیش نظر امریکی انتظامیہ نے فور ی طور پر ترکی میں موجود اپنے سفارتخانہ کو ویزہ سروس کیلئے بند کر دیا ہے ۔