ہالی ووڈ سٹار کیٹی پرائس سار ے دانتوں سے محروم

ہالی ووڈ سٹار کیٹی پرائس سار ے دانتوں سے محروم


واشنگٹن : ہالی ووڈ کی ریالٹی شو سٹار کیٹی پرائس کو مصنوعی دانت لگوانے مہنگے پڑ گئے اور اب اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ چھٹیوں پر مالدیپ جانے سے پہلے ان کے دانت جھڑ چکے ہیں ٗ انہیں بولنے میں مشکل پیش آتی ہے اور منہ کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر عبرت کا نمونہ بن گئی ہیں۔


جو لوگ  قدرت کی طرف سے عطا کی جانیوالی نعمتوں کا مقابلہ مصنوعی چیزوں سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑتی ہے ۔ پاکستانی اداکار زاہد احمد نے اپنی ناک کی سرجری کروائی اور شائقین کی نظر میں مذاق بن کر رہ گئے اور انہیں کچھ شائقین کی طرف سے مائیکل جیکسن سے بھی تشبیہ دی گئی ۔ اب ایسا ہی انجام ہالی ووڈ کی ریالٹی سٹار کیٹی پرائس کے ساتھ بھی ہوا ہے جنہوں نے اپنے اصلی ذانت نکلوا کر مصنوعی دانت لگوائے تاکہ ان کی خوبصورتی سے اضافہ ہو سکے لیکن اب وہ عبرت کا انجام بنتی جا رہی ہے ۔

ان کے منہ میں انفیکشن ہو چکی ہے ٗ انہیں بولنے میں بھی مشکل پیش ہوتی ہے لیکن ان کے منہ سے کئی مصنوعی دانت جھڑ کر ایسے موقع پر گر گئے ہیں جب وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیوں کا ایک پلان بنا چکی تھیں۔کیٹی کا اپنے بوائے فرینڈ کارل ووڈز کیساتھ مالدیپ میں رومانٹک چھٹیاں منانے کا پلان تھا مگر اب صحت کی خرابی کی وجہ سے کیٹی پرائس کا وہ پروگرام بھی منسوخ ہو گیا ہے۔

کیٹی پرائس نے اپنے اصلی دانت نکلوا دئیے تھے اور ان کی جگہ سفید ٗ موتیوں جیسے چمکتے ہوئے مصنوعی دانت لگوائے تھے اور کیٹی جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شائقین کی پسندیدہ تھیں ان خوبصورت دانتوں کے ساتھ ان کے حسن میں مزید اضافہ ہو گیا لیکن انہیں شاید یہ معلوم نہ تھا کہ قدرت کی طرف دئیے جانے والے اصلی دانت چاہے مصنوعی دانتوں جیسے خوبصورت نہیں لیکن وہ انسانی جسم کا ساتھ دیتے ہیں۔


اب کیٹی پرائس کے تمام پراجیکٹس منسوخ ہو چکے ہیں ٗ وہ صحت کے مسائل سے نبرد آزما ہیں اور ان کا سیر کا پروگرام بھی منسوخ ہو چکا ہے۔