محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا میں ٹائیفائیڈ کی تشخیص کےلئے ایس ڈ ی آر ٹیسٹ کرانے پر پابند عائد کردی

Typhoid
کیپشن: محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا میں ٹائیفائیڈ کی تشخیص کےلئے ایس ڈ ی آر ٹیسٹ کرانے پر پابند عائد کردی

پشاور: محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا میں ٹائیفائیڈ کی تشخیص کےلئے ایس ڈ ی آر ٹیسٹ کرانے پر پابند عائد کردی ہے ۔ ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو ٹائیفائید کیلئے کلچر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ٹائیفائیڈ کی تشخیص کیلئے عام ٹیسٹ پر پابندی  عائد کردی گئی ہے ۔محکمہ صحت نے معیادی بخارکی تشخیص کیلئے کلچر ٹیسٹ کو موثر قرار دیدیا ہے ۔

ہیلتھ کیئر کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ایس ڈی آر ٹیسٹوں کے ذریعے ٹائیفائیڈ کی تشخیص ممکن نہیں بلکہ وقت اور وسائل کا ضیاءجبکہ کلچر ٹیسٹ ہی ٹائیفائید کی تشخیص کیلئے موثر ہے۔

لہٰذا تمام لیبارٹریوں میں ٹائیفائیڈ کیلئے عام ٹیسٹوں کو روکا جائے، ہیلتھ کیئر کمیشن خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر کی لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ کیلئے عام ٹیسٹ کرنے سے روک دیا۔