وفاقی حکومت جزائر سے متعلق آرڈیننس فوری واپس لے:مراد علی شاہ

 وفاقی حکومت جزائر سے متعلق آرڈیننس فوری واپس لے:مراد علی شاہ

سکھر :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت جزائر سے متعلق آرڈیننس فوری واپس لے۔

تفصیلات کےمطابق سکھر بار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جزیرے سے متعلق سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور ہوئی،آرڈیننس پبلک پراپرٹی ہوتی ہے اسے ایک ماہ چھپائے رکھا گیا،چاہتے ہیں وفاقی حکومت خود اس آرڈیننس کو واپس کرائے۔


مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ موجودہ رول آف لا کی صورتحال بھی آپ کے سامنے ہے،اس ملک کا آئین اور قانون سپریم ہے،12ناٹیکل میل سمندرکےاندراورباہرکےذخائربھی صوبہ سندھ کی ملکیت ہیں،اس جماعت سے میرا تعلق ہے جس کے بانی نے ملک کو آئین دیا۔


وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو بھی قانون توڑے گا ان کیخلاف کھڑے ہوں گے،اگر کسی زیادتی پر چپ رہیں گے تو کل کو یہ آپ کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے، نیب میں پیش ہو رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے،نہ پہلے ڈرے ہیں نہ اب ڈریں گے۔