عالمی بینک کی پاکستان کیلئے  30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے  30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

واشنگٹن:عالمی بینک نے  پاکستان کیلئے  30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری  دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق  عالمی بینک نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ قرض سے چلنے والا پروگرام پبلک سیکٹر کے مالی امور میں بہتری لائے گا ،پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس منیجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔


اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پروگرام سے پاکستان کو محصولات اکٹھے کرنے میں آسانی ہو  گی ،پروگرام رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے میں مددگار ہو گا،پروگرام سے کاروباری افراد کیلئے  رجسٹرڈ ہونے کا عمل آسان ہو گا  جبکہ ادائیگیوں، ریفنڈز کی وصولی اور ٹیکس حکام کیخلاف اپیل کا سسٹم بہتر ہوگا۔