جو ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں ملک سے کیا ہوں گے:شہباز گل

01:18 PM, 23 Oct, 2020

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے  کہا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے اقامہ کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوئے لکھا کہ میرا کیس نواز شریف سے مختلف ہے ،نواز شریف کو اقامہ پر نہیں بلکہ اثاثے چھپانے پر نااہل کیا گیا،یہ ہے ان کی اصلیت ۔


ڈاکٹر شہباز گل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ کہتی رہی کہ نواز کو اقامہ پر نکالا گیا,جو ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں ملک سے کیا ہوں گے۔


وفاقی وزیر علی زیدی نے  کہا کہ مصدقہ کرپٹ ،مفرور"گاڈ فادر" کی اولاد  کی  جانب   سےمزارِ قائدکی بےحرمتی کوہفتہ ہونےکوہے 
مگردرباریوں نےاس شرمناک حرکت پراظہارِندامت کےدو جملےادانہیں کئے۔


ان کا کہنا تھا کہ جناب قائدہم شرمندہ ہیں اوربتاناچاہتےہیں کہ آپکا سچاکارکن عمران خان   ان کے تعاقب  میں ہے ان اوباشوں سےآپکا پاکستان پاک کرکےہی دم لےگا۔

مزیدخبریں