اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے اقامہ کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوئے لکھا کہ میرا کیس نواز شریف سے مختلف ہے ،نواز شریف کو اقامہ پر نہیں بلکہ اثاثے چھپانے پر نااہل کیا گیا،یہ ہے ان کی اصلیت ۔
ڈاکٹر شہباز گل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ کہتی رہی کہ نواز کو اقامہ پر نکالا گیا,جو ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں ملک سے کیا ہوں گے۔
یہ ہے ان کی اصلیت۔ن لیگ کہتی رہی کہ نواز کو اقامہ پر نکالا گیا۔خواجہ آصف نے اپنے اقامہ کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوے لکھا کہ میرا کیس نواز شریف سے مختلف ہے نواز شریف کو اقامہ پر نہیں بلکہ اثاثے چھپانے پر نااہل کیا گیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 23, 2020
جو ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں ملک سے کیا ہوں گے pic.twitter.com/2z6iCgAChx
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ مصدقہ کرپٹ ،مفرور"گاڈ فادر" کی اولاد کی جانب سےمزارِ قائدکی بےحرمتی کوہفتہ ہونےکوہے
مگردرباریوں نےاس شرمناک حرکت پراظہارِندامت کےدو جملےادانہیں کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جناب قائدہم شرمندہ ہیں اوربتاناچاہتےہیں کہ آپکا سچاکارکن عمران خان ان کے تعاقب میں ہے ان اوباشوں سےآپکا پاکستان پاک کرکےہی دم لےگا۔
مصدقہ کرپٹ/مفرور"گارڈ فادر" کی اولاد کیجانب سےمزارِ قائدکی بےحرمتی کوہفتہ ہونےکوہے مگردرباریوں نےاس شرمناک حرکت پراظہارِندامت کےدو جملےادانہیں کئے۔جناب قائدہم شرمندہ ہیں اوربتاناچاہتےہیں کہ آپکا سچاکارکن @ImranKhanPTI انکےتعاقب میں ہے۔ان اوباشوں سےآپکا پاکستان پاک کرکےہی دم لےگا۔
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 23, 2020