فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات،فائرنگ سے معروف قوال شیرمیانداد اور بیٹا شدید زخمی

09:05 AM, 23 Oct, 2020

فیصل آباد :مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں  ڈکیتی کی واردات،ملزمان کی فائرنگ سےمعروف قوال شیر میانداد اور انکے بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی واردتیں ،مدینہ ٹائون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی پر فائرنگ کر کے  قوال شیر میانداد اور انکے بیٹے کو شدید زخمی کر دیا ہے۔


 شیر میانداد قوالی کے بعد واپس آرہے تھے کہ ڈاکوئوں نے نہ رکنے پر پر فائرنگ کی اور دولاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔


پولیس نے دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعہ کا آر پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے جواب طلب کر لیا ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ برس معروف قوال اور گلوکار شیر میانداد، اہلیہ اور بیٹی کے خلاف ملازمہ پر مبینہ تشدد کے باعث مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ گھریلو ملازمہ 12 سالہ عارفہ کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں تھانہ سبزہ زار میں درج کیا گیا تھا جبکہ شیر میانداد، اہلیہ نائلہ اور بیٹی امل نے ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، گھریلو ملازمہ کے بال کاٹے، برہنہ ویڈیو بنا کر دھمکیاں دی گئیں۔


ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزموں نے گھریلو ملازمہ کے جسم کو لوہے کے گرم راڈ سے بھی داغا، عارفہ کو دو ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی۔عارفہ کو 6 ہزار ماہ وار پر رکھا گیا، اہلخانہ سے ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی ۔


دوسری جانب معاملے پر شیر میاں داد کا کہنا  تھا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمے درج کیا گیا ہے، دونوں ایف آئی آر کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔


انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے پراپیگنڈا ا کیا جا رہا ہے، حوا  کی  بیٹی پر تشدد کا سوچ بھی نہیں سکتا، اللہ کے کرم سے تمام الزام غلط ثابت ہو ں گے۔

مزیدخبریں