نواز شریف کو ادویات اور کھانا گھر سے فراہم کیا جاتا رہا ہے :نیب

06:06 PM, 23 Oct, 2019

لاہور :نیب ترجمان کے مطابق نواز شریف کو سب جیل منتقلی کے ساتھ 3ڈاکٹرز پر مبنی ٹیم کی خدمات حاصل تھیں ، نواز شریف کو زہر تو دور کی بات ان کو کھانا اور ادویات بھی گھر سے فراہم کی جا رہی تھیں، نیب ڈسپنسری میں 24گھنٹے مستند ڈاکٹر ،ایمبولینس دستیاب ہوتی تھیں ،نواز شریف سے ان کے ذاتی معالج داکٹر عدنان نے 11,19اور 21اکتوبر کو طویل ملاقاتیں بھی کیں ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی اچانک صحت خرابی سے متعلق مختلف چہ مگوئیاںہوتی رہیں ،جس میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے سابق وزیر اعظم کو زہر دئیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا تھا ،نیب حکام نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا زہر تو دور کی بات نوازشریف کو کھانا اور ادویات بھی گھر کی فراہم کی جا رہی تھیں ،ان کاعلاج شریف میڈیکل ہسپتال کے ٹیسٹوں کے مطابق ہی کیا جارہا تھا ، ڈاکٹر عدنان نواز شریف نے گزشتہ ہفتے میں کئی دفعہ طویل ملاقاتیں کرتے رہے ہیں ،نواز شریف کو سب جیل 24گھنٹے ایمبولینس کی سہولت میسر تھی جسے حاصل کرنے سے نواز شریف خود انکاری رہے ۔

نیب نے مزید بتایا کہ شہباز شریف کے اصرار پر ہی نواز شریف ہسپتال منتقلی کیلئے رضا مند ہوئے ،اس سے قبل نواز شریف ہسپتال جانے سے یکسر انکار کرتے رہے ،نواز شریف کے خون کے نمونوں کیلئے سٹاف بھی شریف میڈیکل کمپلیکس سے منگوایا جا تا رہا ،نواز شریف کی غیر تسلی بخش رپورٹ سے متعلق ڈاکٹر عدنان نے 8بج کر 41منٹ پر آگاہ کیا ،نواز شریف کو ادویات اور کھانا بھی گھر سے ہی فراہم کیا جا تا رہا ہے ۔

مزیدخبریں