برطانیہ میں ہولناک واقعہ, بچے سمیت 35 لاشیں برآمد

05:38 PM, 23 Oct, 2019

لندن :لندن میں انسانی اسمگلنگ کا ایک ایسا ہولناک واقعہ پیش آیا ج ہے جس میں ایک بچے سمیت  35 افراد  کی لاشیں کنٹینر سے برآمد ہو ئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کے نوجوان ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ،خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی کاﺅنٹی اسیکس میں جب پولیس نے کنٹینر کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے ایک بچے سمیت 39افراد کی لاشیں ملیں ،پولیس ذرائع کے مطابق کنٹینر بلغاریہ سے برطانیہ آرہا تھا اور ہفتے والے دن ہولی ہیڈ کے راستے داخل ہوا تھا ،لاشوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا میری ہمدردیاں ورثا ءکیساتھ ہیں ۔

مزیدخبریں