ٹرین میں سفر کرنا بہت بڑا جنون تھا, سونیا حسین

12:20 PM, 23 Oct, 2019

کراچی:معروف ماڈل و اداکار سونیا حسین نے کہا ہے کہ ان کا پاکستان کی ٹرین میں سفر کرنا ایک بہت بڑا جنون تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے ٹرین کے سفر کے تجربات شیئر کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو مشورے بھی دیئے کہ وہ کیسے اپنے ٹرین کے سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی ٹرین کے ساتھ کھڑے ایک تصویر شیئرکی ۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے پاکستان کی ٹرین میں سفر کرنے کو اپنا سب سے بڑا جنون قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ اگر آپ زندگی کو محسوس کرنا چاہتے ہیں تو ٹرین کا ٹکٹ لیں وہاں نیند پوری کریں، کھائیں، آرام کریں، کتابیں پڑھیں، اپنی پسندیدہ موسیقی سنیں، اپنے ملک کو محسوس کریں اور وقت کا لطف اٹھائیں اور پھر واپس آجائیں۔

سونیا حسین نے ٹرین کے سفر کو اپنی زندگی کا ایک بہترین تجربہ بھی قرار دیا۔

مزیدخبریں