میٹروٹرین 28 اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انارکلی تک چلائی جا سکے گی

میٹروٹرین 28 اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انارکلی تک چلائی جا سکے گی

لاہور کے عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین چلنے کیلئے تیارہو گئی،میٹروٹرین 28 اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انارکلی تک چلائی جا سکے گی ،ڈیرہ گجراں سے انار کلی تک 13 سٹیشن پر کام مکمل کرلیا گیا۔ٹرین کو پہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا،11 دیگر سٹیشن پر کام نومبرتک مکمل کرلیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا جائزہ لیا گیا،اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے اور آزمائشی ٹرائل پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ٹرین پر عوام جنوری میں سفرکر سکیں گے ،ٹرین کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ نے منصوبے کو عوام کیلئے چلد آپریشن کرنے کی ہدایت کردی۔