سرینگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی سرچ آپریشن کی آڑ میں دہشت گردی جاری ہے۔ پلواما میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں میں بھارتی فوج کے خلاف شدید غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری تسلط 80 ویں روز میں داخل ہو گیا اور کشمیری 5 اگست سے اپنے گھروں میں قید ہیں، کھانے پینے اور ادویات کی شدید قلت ہو چکی ہے۔
بھارتی فوج رات گئے لوگوں کے گھروں میں دھاوا بول دیتی ہے۔ ہزاروں نوجوانوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں ہر 10 فٹ کے فاصلے پر بھارتی فوجی تعینات ہے۔