لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز ہسپتا ل میں تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا طبی معائنہ کیا۔ جس کے بعد ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں ۔ نوازشریف کو تین میگا کٹس لگائی جاچکی ہے ۔ میگا کٹس لگائے جانے کے بعد ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 24000ہوچکی ہے ۔
واضح ر ہے کہ سابق وزیراعظم گزشتہ روز اچانک طبعیت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیاگیا تھا۔