پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رمک میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے تقریبا 70 کلو میٹر دور رمک کے علاقہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ دہشت گردوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن جاری تھا کہ اچانک ایک مکان سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کے نتیجے ایک پولیس اہلکار نور ولی شاہ جان بحق جبکہ جہانگیر زخمی ہو گیا۔
زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں اب تک 6 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ایک زخمی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ شہید اہلکار نور ولی شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔