پولیس ملازمین کی چھٹیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی

09:23 AM, 23 Oct, 2019

لاہور : آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے،پابندی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاج اور دھرنا کی بنا پر لگائی گئی۔

اس بات کا انکشاف پنجاب پولیس کو جاری کئے گئے ایک مراسلے میں ہوا ہے ۔

آئی جی پنجاب نے پولیس کی رخصت اتفاقیہ پر بھی پابندی لگا دی،یہ پابندی تاحکم ثانی نافذ رہے گی۔ آئی جی پنجاب کے اس حکمنامے کے بعد پنجاب بھر میں محکمہ پولیس کے افسران و اہلکار رخصت اتفاقیہ نہیں حاصل کر سکیں گے

۔پنجاب پولیس کے مراسلے میں کہا گیاہے کہ سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے احتجاج کے ساتھ اسلام آباد میں دھرنا ہوسکتا ہے۔

جس کی بنا پر امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس فورس کی اشد ضرورت ہوگی،اس ضرورت کو پورا کرنے اور ہمہ قسم کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے تاحکم ثانی پابندی عائد کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں