صوبائی وزیر میاں محمود الرشیدنے نواز شریف کو بڑی پیشکش کردی

08:55 AM, 23 Oct, 2019

اسلام آباد: صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پہلے سے بہتر ہوگئی ہے اور اگر وہ کوئی اور ذاتی معالج لینا چاہتے ہیں اور سرکاری ہسپتال سے ہٹ کر کسی نجی ہسپتال میں علاج کروانا چاہتے ہیں تو حکومت اس کے لیے تیار ہے ۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہو ئے ان کا کہناتھاکہ اگر اپوزیشن کی طرف سے یا نواز شریف کی طرف سے یہ بیان دیا جائے گا کہ خدانخواستہ نواز شریف کو زہر دیدیا گیا ہے تو ایسے بیانات آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے احتیاط کی ضرور ت ہے ۔ محمو د الرشید نے نوازشریف کی طر ف سے ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پرمزاحمت کی گئی تھی ۔ لیکن شہباز شریف کو بلایا گیا تو شہباز شریف کے قائل کرنے پر وہ ہسپتال منتقل ہونے پر راضی ہوئے ۔ نواز شریف کی صحت اب بہتر ہے ۔اگر وہ ذاتی معالج یا سرکاری ہسپتال کی بجائے کسی نجی ہسپتال سے علاج کروانا چاہتے ہیں تو حکومت اس کے لیے بھی تیار ہے ۔

مزیدخبریں