اسلام آباد:36گھنٹؤں میں پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلیوں نے سیاسی نظام کے حوالے سے سیاسی ماہرین کو بھی حیران کردیا ہے ۔ پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بڑی ڈرامائی اوردلچسپ تبدیلی پیدا ہوگئی ہے ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی ٹاپ لیڈر شپ جوپہلے نیب کے سیل اور جیل میں تھی۔اس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آگے کیا ہونے جارہا ہے اس کے بارے میں سیاسی ماہرین بھی تذبذب کا شکار ہیں ۔
سیاسی ماہرین کے مطابق پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر پچھلے 36گھنٹوں میں ڈرامائی صورتحال سامنے آئی ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کوپلیٹ لیٹس کم ہونے پر نیب کی حراست سے سروسز ہسپتال جبکہ سابق صدر آصف زرداری کو بھی طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ اس وقت دونوں رہنماﺅں کو نیب کے سیل اور جیل کی قید و بند کی صعوبتوں سے چھٹکارہ مل چکا ہے۔لیکن اسی دوران سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کی گرفتاری نے بھی سیاسی نقشہ تبدیل کر دیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق یہ پچھلے 36گھنٹوں میں برپا ہونیوالی بڑی ڈرامائی اور دلچسپ صورتحال ہے۔ اس وقت پاکستان کی ٹاپ لیڈر شپ جو پہلے نیب کے سیل اور جیل میں تھی قدر بہتر جگہ پر ہے۔ یہ آزادی مارچ کے تناظر میں ہونیوالی اہم پیش رفت ہے جو آصف زرداری اور نواز شریف کے حوالے ہوئی ہے۔ یہ وقت بہت دلچسپ ہے ، یہ ایسے اقدامات ہیں جن کے بارے میں خیا ل بھی نہیں کیا جارہاتھا۔ آزادی مارچ سے پہلے بڑے سکون کی کیفیت پیدا ہوئی ہے اور دونوں بڑے لیڈروں کی زندگی بڑی آرام دہ ہوگئی ہے۔