نہال ہاشمی کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

11:34 PM, 23 Oct, 2018

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کے پاک فوج کے خلاف بیان پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کے پاک فوج کے خلاف بیان پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے، قرارداد میں بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد پی ٹی آئی کے چوہدری ظہیر الدین نے پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان نہال ہاشمی کے فوج کے خلاف بیان کی مذمت کرتا ہے، نہال ہاشمی نے ن لیگی کی قیادت کی ترجمان کی کوششش کی، ان کے بیان سے پوری قوم کی دل آزادی ہوئی۔

قرارداد کے مطابق نہال ہاشمی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے، ایک رکن اسمبلی کی جانب سے قرارداد میں طبی معائنے کی تجویز بھی دی گئی تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی نے طبی معائنے کی تجویز قرارداد میں شامل نہیں کی۔

واضح رہے کہ نہال ہاشمی کے بیان پر پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تھا کہ نہال ہاشمی کو ایسی متنازع گفتگو کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے کسی میں جرأت نہیں کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے، کیا ماضی کی جنگیں نہال ہاشمی نے لڑی تھیں، پاک فوج کی قربانیوں کی پوری دنیا معترف ہے۔

مزیدخبریں